ممتاز شاعر،فلمساز عبداللہ چلی کی نمازجنازہ ادا، سپردخاک کردیا گیا

ممتاز شاعر،فلمساز عبداللہ چلی کی نمازجنازہ ادا، سپردخاک کردیا گیا
کیپشن: Prominent poet, filmmaker Abdullah Chili's funeral prayers were performed and he was cremated

ویب ڈیسک: معروف شاعر اور فلمساز عبداللہ چلی قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے تھے۔ جس کی نمازجنازہ ادا کرکے میت کو سپردخاک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلمساز عبداللہ چلی کی نمازجنازہ جامعہ دارالعلوم اسلامیہ 291 کامران بلاک میں پڑھائی گئی۔  نامور نغمہ نگار اور شاعر عبداللہ چلی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں گلوکار عارف لوہار، خالد عباس ڈار، اداکار ریمبو، اچھی خان، پرویز رضا، آغا قیصر عباس، زیڈ اے زلفی سمیت لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ 

متوفی کے صاحبزادوں شاہد عبداللہ، زاہد عبد اللہ اور فیصل عبداللہ سے انتقال پر لوگوں نے اظہار افسوس کیا۔ 

ممتاز حسین، جاوید رضا، حاجی شیرا، یاسر مغل، فیروز خان، فاروق شاد  نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ عبداللہ چلی کو کریم بلاک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Watch Live Public News