پنجاب کا بجٹ؛ عوام کو کیا ریلیف دیا جائے گا؟ تفصیلات جانیے

پنجاب کا بجٹ؛ عوام کو کیا ریلیف دیا جائے گا؟ تفصیلات جانیے
کیپشن: punjab budget
سورس: web desk

(حیدرمنیر) پنجاب کے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ پبلک نیوز نے تفصیلات حاصل کر لی ، پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 53 کھرب 90 ارب ہوگا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاق سے پنجاب کو 37 سو ارب روپے ملنے کا امکان ہے، پنجاب میں تعلیم کے لیے 600 ارب اور صحت کے لیے 406 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ،ترقیاتی بجٹ کے لیے 800 ارب روپے تک کی تجاویز پیش کی گئی ہے ، آمدن کی مد میں پنجاب میں ٹیکسز  کا ہدف 1ہزار 27 ارب روپے ہوگا ، تنخواہوں کی مد میں 597 ارب اور پینشن کی مد میں 447 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

سروس ڈلیوری پر اخراجات کا تخمینہ 8 سو 41 ارب روپے ہوگا ، اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 7 ارب روپے مختص کرنے کی سفارشات ، گرین پاکستان انشیٹیو کے لیے 40 ارب روپے رکھیں جائیں گے، صحافیوں کے لیے ایک ارب روپے کا اینڈونمنٹ فنڈ بھی رکھا گیا ہے، پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ٹیکس کی مد 300 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف، رمضان پیکج کے لیے 30 ارب، سی بی ڈی کو 8 ارب روپے دئیے جائں گے۔

وزیر اعلی روشن گھرانہ کے لیے 9 اعشاریہ 8 ارب روہے مختص کرنے کی سفارشات ہیں،بورڈ آف ریونیو کے لیے 105 ارب روپے کا ہدف مقرر ہوگا ،ایکسائز کی مد میں 55 ارب روپے کا ہدف مقرر ہوگا ،بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 121 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر