اس موقع پر گارڈز بھی ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بچانے کیلئے آگے بڑھے اور ان کے گرف گھیرا بنا لیا لیکن اس کے باوجود شیر بے قابو ہو گیا۔ تاہم شیر کے حملے میں حریم شاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ بال بال بچ گئیں۔ حریم شاہ پر شیر کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کو محض چند گھنٹے میں ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ابھی تک واضح نہیں کیا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا؟
لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ پر ایک شوٹنگ سین کے دوران شیر نے حملہ کر دیا۔ اس حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ اس ویڈیو کو حریم شاہ نے خود اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے شیئر کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حریم شاہ کیساتھ یہ واقعہ ایک شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ شوٹنگ کے دوران ایک شخص حریم شاہ کے پاس جیسے ہی شیر کو لانا، اس خطرناک جانور نے ان پر حملہ کر دیا۔ ٹک ٹاکر اس حملے سے شدید خوفزدہ ہو گئیں اور اس سے دور ہٹنے کی کوشش کی تاہم اس کے باوجود شیر ان کی جانب بڑھتا رہا۔