کراچی اور بلوچستان میں تیزبارشیں،این ڈی ایم اےالرٹ

کیپشن: بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں مزید شدت اختیار کرگیا

ویب ڈیسک:کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا،آئی آئی چندریگڑھ روڈ، صدر،لیاری سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے باؑعث سڑکوں پر پانی جمع ہونا بھی شروع ہوگیا ہے جبکہ بلوچستان میں بھی برفباری جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا،ٹیپوسلطان روڈ، شہید ملت روڈ، اسٹیڈیم روڈ پر بارش،جیل چورنگی،جمشید روڈ، لیاقت آباد میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ناظم آباد، ایف بی ایریا، یونیورسٹی روڈ پر بھی بارش ہورہی ہے اور گارڈن، صدر، سولجر بازار، لسبیلہ میں بارش شروع جاری ہے۔

آئی آئی چندریگڑھ روڈ،کھارادر،لیاری،رانچھوڑلائن میں بارش جاری ہے،جبکہ سرجانی ٹائون، تیسر ٹائون ، خدا کی بستی  میں ایک بار پھر تیز بارش شروع ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بارش کے بعد محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 7 ملی میٹر ریکار کی گئی۔کیماڑی میں 5،قائد آباد میں 4، کورنگی میں 2،اورنگی میں 4.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سعدی ٹاون میں 2، ڈی ایچ اے،جناح ٹرمینل اور اولڈ ائیر پورٹ ایک ایک ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ پی اے ایف میوزیم پر 2.5، میٹ آفس میں 1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

بلوچستان میں بارش اور برفباری کاسلسلہ جاری

جمعرات کی شام شروع ہونے والی موسلادھار بارش بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔ بلوچستان کے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں سیلابی صورتحال بن گئی ہے۔

علاوہ ازیں کوژک ٹاپ، شیلا باغ، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی، زیارت، کان مہترزئی، کنجوغی اورپاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔

پشین، قلعہ عبداللہ، خانوزئی، ہرنائی، دکی، سنجاوی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، دکی، نوکنڈی،پنجگور،دالبندین، اورماڑہ، پسنی، خضدار، قلات، نوشکی، مستونگ،ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ژوب اور سبی میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلاد ھاربارش ہوئی ہے۔

برف باری کا سلسلہ جاری

ضلع خیبر وادی تیراہ,میدان وادی تیراہ اورکزی اور خیبر بارڈر ارہانگہ کنڈاو پر رات 3.00 بجے سے لیکر اب تک شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جو کہ مقامی لوگوں کو آنے اور جانے میں تکلیف کا سامنا ہے.لوگوں کی دونوں اطراف سے گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔لہذا استدعاء کی جاتی ہے کہ انتظامیہ دونوں اطراف سے ان پر ایکشن لے اور مشینری یا ٹریکٹر کا بندوبست کریں ۔باقی بھی تمام ڈرائیور حضرات کی خدمت میں عرض ہے کہ جو بھی آتے ہیں اپنے ساتھ لازمی ٹایروں کا چینج لے آے ورنہ چینج کے بغیر آنے اور جانے میں تکلیف کا سامنا ہے۔

گلگت/ بارش اور برفباری

گلگت میں بالائی علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا،گزشتہ شب سے ہی بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔پیر اور منگل کو مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارش اور برفباری کا یہ نیا سلسلہ 3 مارچ تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ برفباری سے بلتستان ڈویژن، دیامر ڈویژن، ہنزہ، استور، غذر میں برفباری سے سفیدی چھا گئی۔ بارش اور برفباری کی وجہ  لینڈ سلائیڈنگ خطرہ موجود ہے۔

این ڈی ایم اے اور جی بی ڈی ایم اے نے تمام امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے شاہراہ قراقرم پر سمیت بالائی علاقوں میں احتیاط سے سفر کی ہدایات بھی دی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان 

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث گوادر میں صورتحال خراب ہے،گوادر میں دو دنوں کے دوران 187ملی میٹر بارش ہوئی،گوادر میں جمع پانی کو نکالنے کا عمل جاری ہے،گوادر میں پی ڈی ایم اے،پاک فوج، نیوی اور ضلعی انتظامیہ دیگر اداروں کے  ساتھ ملکر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

جہانزیب خان  نے کہا کہ گوادر میں جہاں لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوا ہے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،آئندہ دو روزتک بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے کئے متعلقہ اضلاع کو ایک بار پھر مراسلے جاری کردیئے ہیں، بلوچستان بھر ڈپٹی کمشنرزسے مسلسل رابطے میں ہیں،کوئٹہ میں پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24گھنٹوں کے لئے مکمل فعال ہے۔

بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، حادثات میں 3 بچے جاں بحق
  بلوچستان میں  بارش کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکت کا واقعہ خاران میں پیش آیا جہاں چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور بچوں کا والد زخمی ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں گوادر، نوشکی، خاران، خضدار،کوہلو، جھل مگسی اورنوکنڈی میں بارشوں کا  سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نوشکی میں موسلا دھار بارش کے بعد نالوں میں طغیانی پیدا ہوگئی جب کہ ریلوے لائن میں شگاف پڑنے سے پاک ایران ریلوے رابطہ منقطع ہوگیا۔

دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے پر بڑا شگاف پڑنے سے پاک ایران زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔

گوادر کے علاقے پلیری کےقریب مکران کوسٹل ہائی وےپرپل ٹوٹنےسے گاڑی ندی میں گرگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں افراد کو نکال لیا گیا۔

حکومت نے گوادر کوآفت زدہ قراردیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔