اسلام آباد ( پبلک نیوز )مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے کہا واٹس ایپ رزلٹ کب ملے آپ کو ٗہماری اطلاعات کے مطابق 34 پولنگ اسٹیشن کے نتائج ابھی تک ان کوموصول نہیں ہوئے ٗہم نے کہا فرانزک آڈٹ کی ضرورت پڑے گی ٗواٹس ایپ ڈیٹااورفارم 45نہیں دیئے گئے ٗہماری درخواست رد کردی گئی ٗہمیں گیارہ بجے کاوقت دیا گیا تھا ۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما مصدق ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ٗ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے ووٹ فارم 45سے زیادہ ہیں ٗٹی ایل پی کے ووٹس بھی رٹرننگ آفیسر کے ووٹ سے زیادہ ہیں ٗسات سو ووٹ رد بھی ہوئے ہیں ٗ الیکشن کمیشن افسران فریق بن چکے ہیں ٗیہ الیکشن متنازعہ ہوچکاہے ٗپیپلزپارٹی نے کروڑوں روپے لگائے ٗ الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا ٗایک پریذائیڈنگ آفیسرچاربجے پولنگ چھوڑکرچلاگیا ٗہم یہاں بھی گئے اسلام آباد بھی گئے ہیں ٗیہ ساکھ کاسوال ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی آراوفریق ہےان سے انصاف کی توقع نہیں ٗپچھلے تقریبن 26گھنٹے سے این اے246پورے ملک میں خبروں کی زینت بنا ہواہے ٗکچھ حقائق عوام کے سامنے رکھتے ہیں ٗالیکشن متنازعہ ہے ٗجس دن الیکشن ہواآراوسجادخٹک کے پاس گئے ٗرات کے دوبجے تک نتائج نہیں دیئے گئے ٗرزلٹ بن چکاتھا کچھ پولنگ پرپندرامنٹ میں رزلٹ بن گیاتھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آراوندیم حیدرسجاد خٹک نے نوبجے ہی ہماری درخواست رد کرنے کالیٹرلکھاہواتھا ٗسیکشن 95کہتاہے کہ فرق اگرپانچ فیصد ہوتودوبارہ گنتی کی جاسکتی ٗآراوپہلے سے لکھ کربیٹھے تھے ٗ34پولنگ اسٹیشن کے نتائج نہیں دیئے گئے ٗتیس سے زائد فارم 45نہیں دیئے گئے ٗایک سوفارم 45پردستخط نہیں ہے۔