بیٹے نے ماں کو طلاق یافتہ ظاہر کر کے جائیداد اپنے نام لگوا لی

بیٹے نے ماں کو طلاق یافتہ ظاہر کر کے جائیداد اپنے نام لگوا لی

پاکپتن ( پبلک نیوز) خون سفید ہو گیا۔ بیٹے نے ماں کو طلاق یافتہ ظاہر کرکے جائیداد کا حصہ اپنے نام لگوا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے بوڑھی ماں کو گھر سے نکال دیا،بھوک سے ستائی خاتون دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگی۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نے طلاق نہیں دی تھی،پٹواری اور ریونیو عملے کی ملی بھگت سے ردوبدل کی گئی۔

دکھیاری ماں نے دہائی دی ہے کہ کھیت میں مزدوری کرکے مشکل سے روٹی پوری کر رہی ہوں۔ معمر خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نوٹس لے کر انصاف فراہم کرے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔