گالف کا انوکھا اور نیا عالمی ریکارڈ

گالف کا انوکھا اور نیا عالمی ریکارڈ
ویب ڈیسک: لندن میں گالف کھیلنے والے ایک کھلاڑی نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ یہ ریکارڈ انھوں نے بنایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی چلی گئی۔ مارکس آرمیٹیج ایک بین الاقوامی گالفر ہیں جن کے حصہ میں ابھی تک کی کوئی بڑی جیت نہیں آ سکی۔ مگر انھوں نے کوئی بھی بڑی جیت نہ ملنے کے باوجود عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ جس کی ویڈیو بھی کافی وائرل ہو رہی ہے۔مارکس کی عالمی ریکارڈ بننے کی وجہ قرار پانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انھوں نے ایک انتہائی اہم ہٹ کھیلی۔ گیند ہوا میں رہنے کے بعد ایک چلتی گاڑی میں جا گری۔ گاڑی میں گیند گرنے پر کار چلانے والے شخص نے مسکرا کر جواب دیا۔یہ ہٹ 277 میٹر کی تھی۔ ان کی یہ ہٹ عالمی ریکارڈ بن گئی۔ قبل ازیں 2012 میں گالفر ڈیوڈ کولتھارڈ چلتی کار میں گیند پھینک کر ریکارڈ بنایا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔