وزیراعظم نےگندم درآمدی سکیم کی چھان بین کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

وزیراعظم نےگندم درآمدی سکیم کی چھان بین کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی
کیپشن: وزیراعظم نےگندم درآمدی سکیم کی چھان بین کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمدی سکیم کی چھان بین کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ میاں مشتاق کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی غیر ضروری طور پر گندم کی درآمد سے ملکی خزانے کو ہونے والے اربوں روپے کے نقصان کی تحقیقات کرے گی۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ کمیٹی مکمل چھان بین کے بعد 2 ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔ 

Watch Live Public News