(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ پرویز الٰہی کوٹ لکھپت جیل سے جیل رہا ہوکر ظہور الہی پیلس پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ پرویز الہی کو آج لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کا حکم دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت منظورکی تھی۔
خیال رہے کہ پرویز الہی کو کچھ دن پہلے اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا ۔ سابق وزیر اعلی پر کرپشن سمیت مختلف مقدمات درج تھے۔