حملہ آوروں نے روف حسن سے کیا گفتگو کی؟ عون عباس نے اہم خبر دیدی

حملہ آوروں نے روف حسن سے کیا گفتگو کی؟ عون عباس نے اہم خبر دیدی
کیپشن: Aon Abbas's news
سورس: web desk

(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیئر صحافی کاشف عباسی نے سوال کیا آپ مل کرآئے ہیں، روف حسن کے ساتھ کیا ہوا؟حالت کیسی ہے؟ اس پر پی ٹی آئی رہنما عون عباس نے کہا چہرے کا زخم کافی گہرا تھا جس سے ان کے دانت بھی نظر آرہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عون عباس نے کہا کہ پہلے ہم سمجھے ان کے چہرے پر نارمل ایک بلیڈ سے کٹ لگایا گیا ہے مگر یہ پورا قاتلانہ حملہ تھا حقیقت میں ان کی شہ رگ کاٹنے کے لئے کیا گیا تھا، واقعہ کے دوران مذاحمت کرتے جب انہوں نے سر اوپر نیچے کیا تو تیزدار آلہ ان کے چہرے پر لگ گیا اور اس کے بعد پھر لوگ بھی آگئے۔

عون عباس نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار لوگ ہیں ایک چادر والا ہے جس نے چھری نکالی، ایک ویڈیو بنا رہا ہے، اُس نے روف حسن کو کہاتم نے گالی کیوں دی؟ اس پر روف حسن نے کہا میں نے تو تم سےکوئی بات ہی نہیں کی، مگر اس نے کہا نہیں تم نے گالی دی ہے۔

بیرسڑ گوہر کی بتائی بات کو ذکر کرتے عون عباس نے کہا کہ گذشتہ روز ’ ایک نیوز ‘ کے بعد یہی لوگ آئے تھے  مگر اتفاق یہ تھا کہ شاید اُس چینل کا شخص روف حسن کے ساتھ آرہا تھا جس پر حملہ آوروں نے سوچا اس شخص کو پیچھے جانے دیتے ہیں اور اسی دوران حسن روف گاڑی بھی بیٹھ گئے مگر ہم  نے اس بات کو نظر انداز کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج یہ سب دیکھنے کے بعد ہم سوچ رہے ہیں اس سے بڑی لاقانونیت اس ریاست  میں اور کیا ہوسکتی ہے، یہ وہ شخص ہے کہ جو 24 کروڑ عوام میں ایک سب سے بڑی سیاسی جماعت کی ترجمانی کرتا ہے، خیر یہاں تو ججز محفوظ نہیں ہیں۔

Watch Live Public News