روف حسن پر قاتلانہ حملہ سے پہلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

روف حسن پر قاتلانہ حملہ سے پہلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
کیپشن: CCTV Rauf Hassan
سورس: Publicnews

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان روف حسن کے ساتھ گذشتہ روز پیش آئے واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے جس میں 3 خواجہ سراوں کو ان کے ساتھ بحث و تکرار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان روف حسن کے ساتھ گذشتہ روز ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کو انہوں نے اور پی ٹی آئی رہنماوں نے نظرانداز کیا مگر وہی خواجہ سرا ان کی جان کے درپے ہوگئے اور آج ان پر قاتلانہ حملہ کردیا۔

گذشتہ روز کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی روف حسن نجی نیوز چینل سے باہر نکلے تو تین خواجہ سرا نے ان کا تعاقب کیا اور کچھ تکرار بھی کی اس سے پہلے معاملہ مزید بگڑتا روف حسن اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے بحفاظت نکلے گئے۔

Watch Live Public News