لاہور ( پبلک نیوز) موسم سرماکی آمد، ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل۔ عدالتوں میں آج سے31 مارچ تک نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق عدالتوں میں پیرسےجمعرات، ہفتہ اوقات کا ر9 سے4 بجےتک ہوں گے۔ عدالتوں میں جمعہ کےروزعدالتی اوقات کار 9 سے1 بجےتک ہوں گے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے نئےعدالتی اوقات کارکی منظوری دی۔ اوقات کارکی تبدیلی کیلئے سیشن ججزکوبھی آگاہ کردیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں آج سے موسم سرمامیں وکلاکیلئےگاؤن پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ میں وکلا آج سےگاؤن کی پابندی کریں گے۔ وکلا یکم نومبرسے15 مارچ تک گاؤن پہننے کے پابندہوں گے۔