حلقہ 133 کے انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے

حلقہ 133 کے انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے
لاہور ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقہ 133 لاہور کے ضمنی انتخابات جس کی تاریخ 5 دسمبر طے ہے اپنےمقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق تا حال انتخابات کو ملتوی کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ صورت حال کے تبدیل ہونے پر کمیشن اس حوالے سے مزید اقدامات کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ این اے 133ضمنی الیکشن ،جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے. ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کےتجویز کنندہ کا تعلق این اے 133سے نہیں. لیگی رہنماء نصیر بھٹہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جمشید اقبال چیمہ کا تجویز کنندہ ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے، الیکشن رولز کے تحت جمشید اقبال چیمہ الیکشن لڑنے کےلیے نااہل ہیں.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔