تمہارے حلقے میں جا کر تمہیں ہراؤں گا، عمران کا نواز کو چیلنج

تمہارے حلقے میں جا کر تمہیں ہراؤں گا، عمران کا نواز کو چیلنج
گوجرنوالہ: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف تم واپس آؤ الیکشن لڑو، چیلنج کرتا ہوں تمہارے حلقے میں جا کر تمہیں ہراؤں گا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ پاکستانی ہوں جس نے اپنے ملک کو ٹوٹتے دیکھا تھا، ایسٹ پاکستان کے لوگوں کو غصہ تھا کہ ان کا مینڈیٹ انہیں نہیں دیا جا رہا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ یہاں ایک ساستدان نے سازش کی، اس سیاست دان نے پاکستان کی فوج کو اس پارٹی کے خلاف کھڑا کر دیا اور پاکستان ٹوٹ گیا۔ یہ جو لندن میں بیٹھا بھگوڑا ہے اور زرداری یہ دونوں مل کر کوشش کر رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو بڑی جماعت کے خلاف کھڑا کریں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے گھر کا پالتو نوکر چیف الیکشن کمشنر الگ میرے خلاف کیس کر رہا ہے، اس بدنیت آدمی کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس کروں گا۔ عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف تم واپس آؤ الیکشن لڑو، چیلنج کرتا ہوں تمہارے حلقے میں جا کر تمہیں ہراؤں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ادھر سے فارغ ہونے دو، زرداری تمہارے پیچھے میں سندھ آ رہا ہوں تیاری کر لو، ہم سب مل کر ڈاکو نوازشریف کا استقبال کریں گے، سیدھا ایئرپورٹ سے تمہیں اڈیالہ جیل لے کر جائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعظم سواتی پر ظلم اور تشدد کیا گیا، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ اعظم سواتی، شہبازگل کو انصاف دیں۔ چیف جسٹس صاحب ہماری حقیقی آزادی کی تحریک ہے، ہم آپ اور عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔