جسٹس (ر) جاوید اقبال بدستور چیئر مین نیب رہیں گے

جسٹس (ر) جاوید اقبال بدستور چیئر مین نیب رہیں گے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) جسٹس (ر) جاوید اقبال بدستور چیئر مین نیب رہیں گے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے چیئر مین کی تعیناتی تک وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے،مدت ملازمت میں اضافے کا آرڈیننس تیار کر لیا گیا ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بطور چیئر مین نیب مدت ملازمت میں توسیع دی جائے اور اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد آرڈیننس آج صدر مملکت عارف علوی کو پیش کر دیا جائے گا، حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے چیئر مین نیب کی تعیناتی تک جسٹس (ر) جاوید اقبال ہی اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئر مین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا آرڈیننس تیار کر لیا گیا ہے جس کا متن آج عارف علوی کو بھیج دیا جائے گا، واضح رہے کہ نیب آرڈیننس 1999 کی شق نمبر 6  کو دیکھا جائے تو چیئر مین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جا سکتی ہے۔

Watch Live Public News