پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،یکم اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،یکم اکتوبر 2021
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج، حزب اختلاف کی جماعتوں کی خواتین ارکان اسمبلی کے وزیراعظم عمران خان کےخلاف نعرے، خواجہ آصف نے کہا کہ عوام پر پیٹرول اور گیس کا بم پھر گرادیا گیا، غریبوں پر رحم کیا جائے، اپوزیشن کا قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ۔ سینیٹ میں بھی اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف احتجاج، پی پی رہنما رضا ربانی کہتے ہیں پاکستان کی تاریخ میں یہ پیٹرول کی سب سے زیادہ قیمت ہے، سعودی عرب کے ساتھ کیا گیا معاہدہ کہاں گیا؟ اس سے کس کو فائدہ ہورہاہے، حکومت آئی ایم ایف میں دیکھنے کی بجائے غریبوں کی آنکھوں میں دیکھے۔ خطے میں پیٹرول کی قیمتوں میں پاکستان17ویں نمبر پر ہے، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں دیگر ملکوں کے مقابلے میں یہاں قیمتیں سب سے کم ہیں، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے حکومت کو2ارب روپے کا نقصان ہوا، دنیا میں مہنگائی بڑھنے سے پاکستان بھی متاثر ہورہا ہے، اس وقت پیٹرول پر لیوی صرف دوسے ڈھائی روپے ہے، وزیراعظم عوام کےلیے درد رکھتا ہے۔ مہنگائی پر قابوپانا صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے، وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کہتے ہیں موجودہ حکومت طویل المدتی منصوبوں پر کام کررہی ہے، انتظامیہ کوگرانفروشوں کیخلاف اقدامات کاٹاسک دیاہے، حکومت نےمہنگائی میں کمی کیلئےاقدامات کیےہیں، سندھ کےگوداموں میں ابھی تک گندم پڑی ہوئی ہے۔ قائدحزب اختلاف شہبازشریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ، کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطلب آٹے، چینی اور بجلی کی قیمت بڑھاناہے، ظالم حکمرانوں سے مہنگائی کا ظلم کرنے کا اختیار چھیننا ہوگا، بلاول بھٹو نے کہا عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے، ملک میں لوٹ میں سیل جاری ہے، جماعت اسلامی اور اےاین پی نے بھی اضافہ مسترد کردیا۔

Watch Live Public News