پیٹرول اور ایل پی جی کے بعد ایل این جی بھی مہنگی ہو گئی

پیٹرول اور ایل پی جی کے بعد ایل این جی بھی مہنگی ہو گئی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک میں پیٹرول اور ایل پی جی کے بعد مائع قدرتی گیس ( ایل این جی) بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے ایل این جی کی قیمت بڑھانےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی 2.14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی ہے اور قیمت کا تعین ستمبر کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.35 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.09ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔