سنہرے مستقبل کا خواب، بیرون ملک جانیوالے جہلم کے 7نوجوان اغوا

سنہرے مستقبل کا خواب، بیرون ملک جانیوالے جہلم کے 7نوجوان اغوا
جہلم ( پبلک نیوز) سنہرے مستقبل کے لیے بیرون ملک جانے والے جہلم کے نوجوانوں کا گروپ تاوان کےلیے اغواء، اغواء کاروں نے نوجوانوں پر تشدد کرنے کی وڈیوز لواحقین کو بھیج دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاوان کے لیے اغواء کیے گے سات نوجوانوں کا تعلق جہلم کے علاقہ چوٹالہ سے ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق رہائی کے لیے 18 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ نوجوان غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرکے بیرون ملک جانا چاہتے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں مغوی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے نظر آ رہے ہیں۔ ترکی کے بارڈر سے کردوں نے اغوا کیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔