دوسری جانب انکی اہلیہ بھی اپنے خاوند کا شدت سے انتظار کر رہی ہیں ، شنیرا نے اپنی پوسٹ میں ذکر کیا کہ ہماری ملاقات میں صرف دو دن باقی ہیں. واضح رہے کہ دونوں شخصیات اپنی مصروفیات کو اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں.Me after 12 days in quarantine ???????????? and I finally found my razor ???? happy now ? #QuarantineLife pic.twitter.com/uISKfE26Wi
— Wasim Akram (@wasimakramlive) August 31, 2021
سڈنی(ویب ڈیسک) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے نئے سٹائل نے ایک بار پھر مداحین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے، انہوں نے اپنے سر کے سارے بال مونڈ دیئے ہیں. وسیم اکرم آجکل آسٹریلیا میں قرنطینہ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فیملی سے ملاقات کے لیے کوارنٹائن میں وقت گزار رہے ہیں، اس دوران ان کے بارے میں مخلتف خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں. چند دن پہلے مونچھوں کے ساتھ تصویر پر جہاں مداحوں نے انکے نئے سٹائل کی تعریفیں کیں تھیں وہیں انکی اہلیہ شنیرا نے ان کے سٹائل پر اظہار ناراضگی ظاہر کیا تھا. مداحوں کو وسیم اکرم کے گنجے ہونے کی تصویر پرشنیرا کے ردعمل کا انتظار ہے. مداحوں کا کہنا تھا کہ کیا شنیرا کو وسیم اکرم کا نیا سٹائل پسند آئے گا؟ وسیم اکرم نے اپنی حالیہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا؛ اب آسٹریلیا میں ہوٹل قرنطینہ کے 12 ویں دن آخر کار مجھے اپنا ریزر مل گیا - اب خوش ہوں؟ لیکن یہ مشکل ہے!