کراچی ( پبلک نیوز) سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں واقع تمام درگاہیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے درگاہیں کھولنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قلندر شہباز، سچل سرمست، شاہ عبدالطیف بھٹائی، عبداللہ شاہ غازی سمیت سندھ کی تمام درگاہیں کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ زائرین کو ایس او پیز کا سختی سے خیال کرنا ہو گا۔ حکمنامہ میں لنگر تقسیم کرنے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زائرین اور درگاہوں کے عملہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ درگاہوں پر سماجی فاصلہ لازمی برقرار رکھا جائے۔