اداکارہ جویریہ عباسی کانیا جیون ساتھی کون؟تصویرسامنےآگئی

اداکارہ جویریہ عباسی کانیا جیون ساتھی کون؟تصویرسامنےآگئی
کیپشن: اداکارہ جویریہ عباسی کانیا جیون ساتھی کون؟تصویرسامنےآگئی

ویب ڈیسک: اداکارہ جویریہ عباسی کے نئےجیون ساتھی سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  معروف اداکارہ   جویریہ عباسی نے رواں سال مئی کے آغاز میں ایفل ٹاور کے سامنے دو ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا،بعدازاں جولائی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایاتھا کہ وہ تین ماہ قبل  نکاح کر چکی ہیں تاہم اس دوران انہوں نے محتاط انداز سے اپنے شوہر کی شناخت خفیہ رکھی تھی۔

 مذکورہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے شوہر کا نام لیے بغیر ان سے متعلق اتنا ہی بتایا تھا کہ ان کے شوہر کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے.

اب حال ہی میں اداکارہ نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاسٹوری میں انہیں اپنی محبت اور زندگی قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اورشوہر عدیل حیدر کو ٹیگ کیا، جس نے ہر ایک کی توجہ حاصل کرلی۔ اداکارہ  نے اپنے شوہر کو ٹیگ تو کیا لیکن شوہر کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر میں ان کا چہرہ چھپا دیا۔

 معروف اداکارہ نے چند ہفتے قبل ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں لاہور جاتے ہوئے چند یاد گار مناظر کو قید کیا تھا، مذکورہ ویڈیو میں بھی انہوں نے اپنے شوہر عدیل حیدر کو ٹیگ کیا تھا۔

  ٹیگ شدہ اکاؤنٹ کاجائزہ لینے پر معلوم ہواہے کہ اداکارہ کے شوہر عدیل حیدر فوٹوگرافر ہیں اور انہوں نے اپنا انسٹاگرام اور تھریڈز اکاؤنٹ پرائیویٹ کر رکھا ہے۔

  عدیل حیدر کے مذکورہ پرائیویٹ اکاؤنٹ کو جویریہ عباسی کےساتھ ساتھ ان کی بہن انوشے عباسی اور دوست اداکارہ مدیحہ افتخار نے بھی فالو کر رکھا ہے،عدیل حیدر کے انسٹاگرام پر 917 جبکہ تھریڈز پر 22 فالورز ہیں۔

Watch Live Public News