ملک میں کورونا سے مزید83 جاں بحق

ملک میں کورونا سے مزید83 جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) ملک میں کورونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے  کیسز میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وبا نے 24گھنٹے میں مزید 83جانیں لے لیں جبکہ مزید 5,234افراد مہلک وائرس کا شکار ہو گئے ہیں. این سی او سی کے مطابق کوروناسے اب تک 14,613افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 678,165افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کےدوران ملک بھر میں مزید5,234 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ 78 ہزار 165ہوگئی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔