مریم اورنگزیب کا معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہار افسوس

مریم اورنگزیب کا معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت۔

ان کا کہنا تھا کہ شوکت علی منفرد آواز کے حامل مقبول لوک فنکار تھے۔ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شوکت علی کا انتقال فن کے شعبے کا ایک بڑا نقصان ہے۔ گانے، صوفیانہ کلام اور ملی ترانوں سمیت ان کی آواز میں گائیکی کی ہر صنف عوام میں مقبول ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔