لاہور(پبلک نیوز) پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آخری روز۔ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلا رہی ہیں۔ مہم کے پہلے چار روز ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گۓ۔
لاہور میں 13 لاکھ 98 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ راولپنڈی میں 6 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے گئے۔ جبکہ ملتان میں 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ پولیو مہم مرض کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
سندس ارشاد کا کہنا تھا کہ والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔