وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سپاہی احمد علی شہیدکو قوم کاسلام

کیپشن: وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سپاہی احمد علی شہیدکو قوم کاسلام

پبلک نیوز: وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے،سپاہی احمد علی انتہائی نڈر سپاہی تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔

تفصیلا ت کے مطابق سپاہی احمد علی نے 5 دسمبر 2023 کو جنوبی  وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جامِ شہادت نوش کیا۔سپاہی احمد علی شہید نے سوگواران میں والدین، بہن بھائی، بیوہ اور ایک بیٹی چھوڑے۔

سپاہی احمد علی شہید کے لواحقین نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا بچپن سے یہ آرزو کرتا تھا کہ میں بڑے ہوکر ملک کی حفاظت کے لیے بڑی قربانی دوں، اور الحمدُ اللّٰہ اس کی آرزو پوری ہوگئی،میرے بیٹے پر اس سے پہلے بھی کئی بار حملے ہوئے مگر وہ کہتا تھا جس گولی پر میرا نام لکھا ہے وہ مجھے کھانی ہو گی،احمد علی کے ساتھی اسے غازی پکارا کرتے تھے، اور اس بار جب دہشتگردوں نے حملہ کیا تو یہ دفاع وطن میں سب سے آگے تھا۔
سپاہی احمد علی شہید کےوالد نے کہا ہے کہ احمد علی کے ساتھیوں نے بتایا کہ اس نے ہماری جانیں بچائیں اور ملک کا دفاع کرتے ہوئے سینے پہ گولی کھائی،انشا اللّٰہ ہم اپنی آخر سانس تک ملک کے دفاع کیلئے لڑتے رہیں گے۔
سپاہی احمد علی شہید کے بھائی نے کہا کہ میرا بھائی بچپن سے بہت بہادر تھا، اس نے پہلے بھی خود پر ہونے والے تین حملوں کا بہادری سے سامنا کیا،اللّٰہ پاک اس کی شہادت کو قبول فرمائے،میرا دہشتگردوں سے سوال ہے کہ وہ کتنی گولیاں چلائیں گے، ہم سب کے سینے حاضر ہیں اپنے ملک کا دفاع کرنےکیلئے۔
سپاہی احمد علی شہید کے کزن نے کہا کہ بچپن سے اسکا عزم تھا کہ بڑا ہوکر دہشتگردوں کیخلاف لڑوں گا اور یہ ہمارے پورے گاؤں کے لیے باعث فخر ہے کہ اس نے ملک کے دفاع کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔

سپاہی احمد علی کی شہادت ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

Watch Live Public News