( پبلک نیوز) محمد شکیل خان : انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کااعلان کر دیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس نے ورلڈ کپ کی سلیکشن میں دلچسپی نہ رکھنے کی تصدیق کی ہے۔ ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کا اولین فوکس بولنگ کے لیے مکمل فٹ ہونا ہے۔
ای سی بی کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس نہ صرف سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز بلکہ مستقبل کے لیے فٹ ہونے کے خواہاں ہیں ۔
دوسری جانب بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ میں بولنگ فٹنس کے لیے بڑی محنت کر رہا ہوں ، تمام فارمیٹ میں آل راونڈر کی حیثیت سے کھیلنا چاہتا ہوں۔ آئی پی ایل اور ورلڈ کپ کی قربانی دینے سے مجھے مستقبل میں آل راونڈر کی حیثیت سے کھیلنے میں مدد بھی ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری کپتان کوچ اور تمام ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائےگا۔