پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 02 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 02 اگست 2021
ن لیگ اور ش لیگ میں مفاہمت اور مزاحمت کی آپس میں اندر سے جنگ ہے، شیخ رشید کہتے ہیں یہ دونوں پالیسیاں ناکام ہوں گی، اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، یہ اپنی انگلیاں کاٹیں گے، شہباز شریف سب کچھ بھلاکر آگے آئیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم کو تسلیم کریں، سیاست میں کبھی بھی دروازے بند نہیں ہوتے۔ نورمقدم قتل کیس، عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا، تفتیشی افسر نے آگاہ کیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے، عدالت کا ظاہر جعفرکو 16 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم۔ پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 61 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 858 نئے کیس رپورٹ،مزید 40 افراد لقمہ اجل بن گئے،اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 462 تک جاپہنچی، 73 ہزار 213 مریض زیرعلاج،3 ہزار 441 کی حالت تشویشناک ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز، غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والے شہریوں سے پوچھ گچھ، ایکسپو سنٹر میں آج بھی ویکسین لگوانے والوں کی طویل قطاریں، شہر کے 10 بڑے ویکسی نیشن سنٹرز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا، اپنے بیان میں کہا مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں، مارکیٹوں اور دیگرمقامات کی تسلسل کےساتھ چیکنگ کریں، شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کےلئے ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا، آئندہ بھی اٹھائیں گے۔ شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی شوگر سکینڈل میں عبوری ضمانت میں توسیع، دونوں لیگی رہنما بینکنگ کورٹ پیش ہوئے، عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں16 اگست توسیع کردی، آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے انکوائری کے متعلق رپورٹ طلب کرلی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا، پی پی رہنما نیئر بخاری کہتے ہیں افغان صورتحال پر حکومت کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور قابل تشویش ہے، حکمت عملی واضح کی جائے، حکومت سنجیدگی کامظاہرہ کرے، صورتحال کو نظرانداز کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔