پاکستانی اداکار کی کھانا بناتے ہوئے ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکار کی کھانا بناتے ہوئے ویڈیو وائرل
پاکستان کے نامور فنکار احد رضا میر کی کھانا بناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اداکار احد رضا میر اکثر و بیشتر اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لئے شیئر کرتے رہتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس سے اندازاہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ایک اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا کھانا بھی بنالیتے ہیں۔ آج کل احد رضا میر نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ‘ریزیڈینٹ ایول’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ اداکار اس ویڈیو میں اپنے ساتھی اداکاروں کے لیے اپنی پسندیدہ دیسی ڈش کڑاہی اور قیمہ بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ساتھ میں احد کہتے ہیں کہ یہ ‘کڑاہی’ ہے جسے پاکستانی بہت پسند کرتے ہیں اور مجھے بھی بہت پسند ہے۔ خیال رہے کہ احد رضا میر نے حال ہی میں نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ‘ریزیڈینٹ ایول’ سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔