انہوں نے کہا کہ ان کے بچوں کی بھلائی کے لیے ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔ جسٹن ٹروڈو کے آفیشل بائیو کے مطابق، انہوں نے اور صوفی نے 2005 میں شادی کی اور ان کے تین بچے ہیں۔دونوں کی شادی 18 سال قائم رہ سکی۔ کینیڈین وزیراعظم آفس کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور صوفیہ نے علیحدگی کی قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔
اوٹاوا: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا اپنی اہلیہ صوفی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور کہا کہ صوفی کے ساتھ با معنی اور مشکل بات چیت کے بعد ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔