کراچی (پبلک نیوز) آل کراچی ملک ریٹیلرایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے لا تعلقی کا اعلان کردیا، ترجمان ایسوسی ایشن عبدالوحید گدی نے کہا ہے کہ جب تک کمشنر کراچی کی طرف دودھ کی نئی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاتا اس وقت تک قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرکی صرف ایک ایسوسی ایشن کی جانب سے ازخود قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق دیگر ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئی بھی اعلان سامنے نہیں آیا۔
ترجمان ایسوسی ایشن عبدالوحید گدی کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کے احکامات کااحترام کرتے ہیں، سرکاری قیمتوں پر ہی دودھ فروخت کریں گے۔