بھٹہ مزدوروں سے متعلق کیس میں ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن معاون مقرر

بھٹہ مزدوروں سے متعلق کیس میں ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن معاون مقرر

اسلام آباد (پبلک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھٹہ مزدوروں سے متعلق کیس میں ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو معاون مقرر کردیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جبری مشقت کے معاملات میڈیا پر نظر کیوں نہیں آتے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سارا دن سیاست چلتی ہے یوں تو ایک تھپڑ کو سارا دن ایسے دیکھاتے ہیں جیسے سارا دن تھپڑ پڑتے رہے۔ عدالت نے صدر ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ثاقب بشیر کو روسٹرم پر بلا لیا۔

عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ بجائے ڈپریشن پھیلانے اور لوگوں کو برا بھلا کہنے کے میڈیا یہاں کردار ادا کرے۔ صدر ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ثاقب بشیر کی طرف سے عدالت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی گئی۔

چیف جسسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم ان کے ماننے والے ہیں جنہوں نے حضرت بلال کو گلے سے لگایا تھا۔ بھٹوں پر پیشگی کا نظام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

کمیشن میں شامل وکلا عدنان حیدر رندھاوا،عمر گیلانی، اور دانیال عزیز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ بھٹہ کمیشن کی 71 صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔ کمیشن رپورٹ میں کہا گیا کہ بھٹہ مزدوروں کو پیشگی قرضہ دینے کا اقدام غیر قانونی قرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیشگی قرضہ کے نام پر بھٹہ مزدوروں کو پابند کرنا جدید دور میں غلامی کی ایک شکل ہے۔ تمام بھٹہ مزدوروں کسی کے غلام نہیں آزاد شہری ہیں جب چاہیں بھٹہ چھوڑ سکتے ہیں۔ پیشگی قرضہ غیر قانونی ہے اور بھٹہ مزدور اس کو واپس کرنے کے پابند نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔