پبلک نیوز: مسلم ممالک کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد مسلم اکثریتی ملک کوسووو نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم اکثریتی یورپی ملک ' کوسووو' نے ایک آن لائن تقریب میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا اس ضمن میں کوسووو جلد اپنا سفارت خانہ اسرائیل کے شہر یروشلم میں قائم کرے گا۔واضح رہے کہ کوسوو سربیا سے 2008 میں آزاد ہوا جہاں اکثریت آبادی مسلمانوں کی ہے تاہم ملک حکومت کو اقوام متحدہ کا متعین کردہ مشن مقامی قیادت کے ساتھ مل کر چلاتا ہے، فی الوقت ملک کی نگراں صدر وی جوسا عثمانی ہیں۔.خیال رہے کہ کوسووو کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی میں اہم کردار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے داماد جیرڈ کُشنر نے ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جن اسلامی ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا ہے ان میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش شامل ہیں۔
Watch Live Public News
ایڈیٹر
احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔