رجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج یکم مارچ کو ہوگی

رجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج یکم مارچ کو ہوگی
لاہور ( پبلک نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ماہ رجب المرجب 1443 کا چاند نظر آگیا ہے اور شب معراج یکم مارچ بروز منگل کو ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی چئیرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کے زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور سے نصیرالدین، وزارت سائنس ٹیکنالوجی سے ذین العابدین شریک ہوئے۔ ٹیلیفون کے ذریعے محکمہ سپارکو سے غلام مرتضی، محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر سرفراز شریک ہوئے۔ چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کے جاری کردہ بیان کے مطابق یکم رجب المرجب 3 فروری بروز جمعرات کو ہوگی اور شب معراج یکم مارچ بروز منگل کو ہوگی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔