نواز شریف کی عدم واپسی بارے خبر پر پبلک نیوز بازی لے گیا

نواز شریف کی عدم واپسی بارے خبر پر پبلک نیوز بازی لے گیا
لاہور : پبلک نیوز مستند اور اہم خبر دینے میں ایک بار پھر سبقت لے گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدم واپسی پر شہباز شریف کے خلاف کارروائی کی خبر 29 دسمبر کو ہی دے دی تھی۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں کارروائی کے لیے درخواست دائر کی جائے گی۔ پبلک نیوز کی خبر کے مطابق عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ نواز شریف بیمار نہیں ہیں اور انکا لندن میں علاج بھی نہیں چل رہا۔ نواز شریف کی واپسی کے ضمانتی شہباز شریف وعدہ پورا کریں یا پھر جیل جائیں۔ پبلک نیوز نے 29 دسمبر کو ہی خبر دی تھی کہ نواز شریف کی چار ہفتوں میں واپسی کے ضامن شہباز شریف کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔