ویب ڈیسک: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی کا استعفی منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موہن منجیانی کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی اور امین الحق بھی موجود تھے۔
موہن منجیانی نے اپنے استعفی کی تصدیق کردی۔ اسپیکر نے استعفی منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے بعد یہ اقلیتی نشست خالی قرار دے دی جائے گی۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم کی ترجیحی فہرست میں اگلا نام سنجے پروانی کا ہے۔