’فواد چوہدری جھوٹ بول رہے ہیں ‘

’فواد چوہدری جھوٹ بول رہے ہیں ‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) فواد چودھری جھوٹ بول رہے ہیں ، شہباز شریف کیسے منع کرتے میٹنگ سپیکر نے بلائی تھی ، شہباز شریف نے کسی کوئی پیغام نہیں بھیجا ،فواد چودھری صاحب کے پاس کوئی سرکاری دستاویز ہے جس میں شہباز شریف نے منع کیا ہو ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف یا شہباز شریف کے دفتر کی کوئی سرکاری خط و کتابت ہے تو دکھائیں؟،کیا عمران صاحب کرونا کی نیشنل پارلیمانی میٹنگ سے شہباز شریف کے کہنے پہ چلے گئے تھے ؟ ،قومی اہمیت اور سلامتی کے دیگر معاملات پر عمران صاحب کیا شہباز شریف کے کہنے پر نہیں آئے تھے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کمشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کی تعیناتی کے لئے مشاورت سے بھی شہباز شریف نے عمران صاحب کو منع کیا تھا؟ ،نیشنل کمشن آن ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن کی تعیناتی کے لئے مشاورت سے بھی شہباز شریف نےاس عمران صاحب کو منع کیا تھا؟، الیکشن کمشن کے ارکان کے تقرر کے لئے مشاورت سے بھی شہباز شریف نے عمران صاحب کو منع کیا تھا۔

Watch Live Public News