پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 2جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 2جولائی 2021
شدید گرمی میں بجلی غائب، شہریوں کیلئے دہرا عذاب، ملک بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کرگیا، غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو اذیت میں مبتلا کردیا، شہروں میں 8، دیہی علاقوں میں 10 گھنٹوں تک بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری توانائی کے بحران پر تیزی سے قابو پارہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں فرنس آئل کے پلانٹس کم چلائے جارہے ہیں، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی نیوز کانفرنس، کہا بجلی کے پیک لوڈ میں اضافہ نظر آرہا ہے، پیر تک گیس اور بجلی کی کمی دور کرلی جائے گی، دو تین روز بجلی کی بندش پر سیاست چمکائی گئی، بجلی کے ترسیلی نظام پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی پورے ملک میں لوڈشیڈنگ جاری ہے، وزراء جھوٹ پر جھوٹ بولے جارہے ہیں، لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں وزارت سے نکالے گئے وزیر کہہ رہے تھے پلانٹ لگادیا، ٹرانسمیشن کا سسٹم نہیں تھا، بجلی کے جو پلانٹ لگے تو بند پڑے ہیں، کیوں بند پڑے ہیں، آج ایل این جی کی قلت پیدا کرکے فرنس آئل خریدا جارہا ہے، بجلی زیادہ لگی تو 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے لوڈشیڈنگ ابھی مزید 3 دن اور رہے گی، ابھی بجلی کی پیداوار کے پلانٹ کام نہیں کررہے، وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں اگلے 3 دنوں میں تربیلا ڈیم میں پانی آجائے گا، دو مزید یونٹس کام کرنا شروع کردیں گے، ن لیگ نے اپنے دور میں بجلی امپورٹڈ فیول پر بنائی، امپورٹڈ فیول میں کمی آنے پر سسٹم بیٹھ جاتا ہے۔ حال ہی میں سپریم کورٹ کے مختلف فیصلے ہوئے ہیں، اس حوالے سے سندھ کابینہ سے اجازت بھی لی گئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کراچی میں پریس کانفرنس، کہا حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم ڈی اے یا ایل ڈی اے میں متاثرین کو جگہ دیں گے، گجر اور اورنگی نالے کے متاثرین کو پلاٹ دے رہے ہیں، تمام متاثرہ افراد کو گھر کے لیے 80 گز کی جگہ فراہم کی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔