ٹوئٹر پر موبائل نمبر پرائیویٹ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں

ٹوئٹر پر موبائل نمبر پرائیویٹ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں
ویب ڈیسک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک اور اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کے نمبر کو پرائیویٹ رکھنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ اپنے صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرتی رہتی ہے۔ اسی مقصد کے تحت two factor-authentication method متعارف کرایا گیا تھا۔ اس فیچر کے بعد اب کمپنی نے اپنے صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے انتہائی اہم فیچر کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ایک اہم پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں میں backup authentication method کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔ اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنے موبائل نمبر کو پرائیویٹ رکھ سکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کو ایس ایم ایس ویری فکیشن کی ضرورت سے آزاد کر دے گا۔ ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’سکیورٹی کی‘ ہیکنگ اٹیمپٹ سے اضافی تحفظ فراہم کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔