دو اہم صحافی اور تجزیہ کار پبلک نیوز کا حصہ بن گئے

دو اہم صحافی اور تجزیہ کار پبلک نیوز کا حصہ بن گئے
میڈیا انڈسٹری کی دو اہم شخصیات نے پبلک نیوز جوائن کر لیا ہے۔ یہ نہ صرف صف اول کے صحافی ہیں بلکہ پاکستان ٹیلی وژن سمیت مین سٹریم میڈیا کے مختلف نجی ٹی وی چینلز پر بھی وہ بطور تجزیہ کار اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی اور تجزیہ کار صدیق جان پبلک نیوز فیملی کا حصہ بنے۔ صدیق جان پبلک نیوز لائیو نشر ہونے والے پروگرام ریاست اور عوام میں پارلیمنٹ کی اندر کی خبریں بھی دیا کریں گے۔ ان کے ساتھ دوسرے اہم صحافی اور تجزیہ کار عیسیٰ نقوی ہیں جو پبلک نیوز جوائن کر چکے ہیں۔ عیسیٰ نقوی بھی پبلک نیوز کے پرائم ٹائم نشریاتی پروگرام ریاست اور عوام میں باقاعدہ طور پر موجود ہوا کریں گے۔ واضح رہے کہ ریاست اور عوام پبلک نیوز پر رات 8 بج کر 3 منٹ سے لے کر 9 بجے تک آن ایئر ہوتا ہے۔ پروگرام کی میزبان ماریہ جدون ہیں اور ان کے ساتھ سینئر صحافی اور تجزیہ کار عدیل وڑائچ موجود ہوتے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔