کراچی : مون سون بارشوں سے قبل سندھ حکومت متحرک ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی پر مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دے دیں،کراچی سمیت 6 ڈویژنوں میں کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی ہے۔ کراچی کے چھ اضلاع کیلئے مکیش کمار چاولہ، تیمور تالپور، سعید غنی شامل ہونگے، شہلا رضا، ساجد جوکہیو، لیاقت آسکانی، وقار مہدی بھی کمیٹی میں شامل ہونگے۔حیدرآباد کیلئے جام خان شورو، ٹھٹھہ کیلئے صادق علی میمن، سجاول کیلئے ریاض حسین شاھ شیرازی شامل ہیں ۔ بدین کے لیے ارباب لطف اللہ، جام شورو اور دادو کے لیے فیاض بٹ، ٹنڈو الہیار کیلئے ضیا عباس شاہ شامل ہیں، ٹنڈو محمد خان کے لیئے قاسم نوید، مٹیاری کیلئے مخدوم محبوب الزماں شامل ہونگے۔میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر مٹھی کے لیے سید سردار علی شاھ پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہےجبکہ شہید بینظیر آباد، سانگھڑ کیلئےفراز ڈیرو شامل ہونگے۔ نوشہرو فیروز کیلئے مولا بخش مبیجو، سکھر، گھوٹکی کیلئے نواب وسان پر مشتمل کمیٹی ہوگی، لاڑکانہ، شکار پور، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد کشمور کندھ کوٹ کے لیئے امتیاز شیخ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔