عید کی چھٹیوں پر زیادہ تر سیاحوں نے گلیات کا رخ کیا

عید کی چھٹیوں پر زیادہ تر سیاحوں نے گلیات کا رخ کیا
پشاور:خیبر پختونخوا میں عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کی آمد کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے۔ ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد 29 جون سے یکم جولائی تک 3 لاکھ 58 ہزار 330 سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا، محکمہ سیاحت کائیٹ پراجیکٹ کی طرف سے قائم شدہ ٹورسٹ فیسیلیٹیشن ھب 1422 کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 156 غیر ملکی سیاح بھی سیرو تفریح کیلئے آئے۔ ترجمان ٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ دیر اپر میں 37 ہزار 369، مالم جبہ میں 22 ہزار384 سے زائد سیاحوں نے رخ کیا، گلیات میں 2 لاکھ 10ہزار سے زائد، چترال اپر میں 102، چترال لوئر میں 5ہزار 816 سیاح آئے، کاغان ناران کے سیاحتی مقامات میں 82 ہزار 659 سیاح آئے۔ عیدالاضحیٰ تعطیلات پر ٹورازم پولیس کے جوان بھی سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش رہے۔ ترجمان ٹورازم پولیس کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی مختلف ڈسٹرکٹ میں ٹورازم پولیس کے جوانوں نے ڈیوٹیاں سرانجام دیں، محکمہ سیاحت کائیٹ پراجیکٹ کی طرف سے قائم شدہ ٹورسٹ فیسیلیٹیشن ہب 1422 بھی عیدالاضحیٰ تعطیلات پر چوبیس گھنٹے فعال رہی۔ سیاحوں کو ہیلپ لائن کے ذریعے معلومات اور ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ٹورازم فیسیلیٹیشن ہب اور ٹورازم انفارمیشن سنٹرز عیدالاضحیٰ تعطیلات کے دوران مکمل کھلے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔