فرخ حبیب نے کہا کہ ڈی سیٹ ہونے والی مخصوص نشستوں پر PTI کی ترجیحاتی لسٹ پر نوٹیفیکیشن ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر پہلے ہی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہے۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نامزدگی کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا تھا، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات تک مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن روک دیا تھا۔الیکشن کمیشن کاکہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد خالی مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف اراکین اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کیا تھا، 20 جنرل سیٹوں کے علاوہ 5 مخصوص نشستوں کے اراکین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، مخصوص نشستوں میں 3 خواتین اور 2 اقلیتوں کی نشستیں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 224 (6) کے کھلے عام خلاف ہے اس فیصلہ کو عدالت میں چیلینج کیا جائے گا۔ ڈی سیٹ ہونے والی مخصوص نشستوں پر PTI کی ترجیحاتی لسٹ پر نوٹیفیکیشن ہونا چاہیے۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 2, 2022
الیکشن کمیشن پر پہلے ہی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہے pic.twitter.com/j9ubK3psXS
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 224 (6) کے کھلے عام خلاف ہے، اس فیصلہ کو عدالت میں چیلینج کیا جائے گا۔