لاہور میں کوڑے کے ڈھیر پھر سے نظر آنے لگے

لاہور میں کوڑے کے ڈھیر پھر سے نظر آنے لگے
لاہور (پبلک نیوز) شہر میں گندگی کے مسئلے کے حل نہ ہو سکے، جہاں دیکھوں گندگی ہی گندگی نظر آنے لگی،گندگی کے ماحول سے شہری انتہائی پریشان.تفصیلات کے مطابق باغوں کا شہر ایک بار پھر کچرا کنڈی بننے لگا،شاہراہوں اور گلی محلوں میں رکھے ساڑھے 8ہزار کنٹینرزکوڑے سے بھر گئے، سڑکوں پر بھی گندگی کے انبار، اچھرہ ، سمن آباد، جیل روڈ، ریلوے روڈ، گڑھی شاہو، حبیب اللہ روڈ اور دیگر علاقوں میں بھی کوڑا ہی کوڑا نظر آنے لگا، لاہور شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر کوڑا دکھائی دینے لگا،مشینری کی عدم دستیابی سے 2700ٹن کوڑا اٹھایا جا رہا،صفائی آپریشن تعطل کا شکار ہونے پر بیک لاک 10ہزار ٹن تک جا پہنچا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔