لوٹا، لوٹا کہنے والے خود لوٹوں کی بارات اکٹھی کیے بیٹھے تھے، خواجہ آصف

لوٹا، لوٹا کہنے والے خود لوٹوں کی بارات اکٹھی کیے بیٹھے تھے، خواجہ آصف
کیپشن: Khawaja Asif, who said loot, loot, was sitting together with the procession of looters

ویب ڈیسک: سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل ایوان میں لوٹا لوٹا ہورہا تھا حالانکہ لوٹے تو کل خود سارے اکھٹے ہوئے تھے۔ سنی اتحاد کونسل تازہ ترین لوٹا ازم ہے۔

خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس کیلئے آپ اپنی پارٹی چھوڑ کر دوسروں کے پاس جائیں۔ محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرکے تحریک انصاف نے اپنا برانڈ بھی تبدیل کرلیا ہے۔ جب برانڈ تبدیل ہوتا ہے تو لیڈر بھی تبدیل کیا جاتا ہے ۔ 

لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ چار چار جماعتوں کی منکوحہ رہی ہے۔ دوسروں کو لوٹا لوٹا کہہ رہے تھے اور خود لوٹوں کی بارات اکٹھے بیٹھی ہوئی تھی۔ سنی اتحاد کونسل تازہ ترین لوٹا ازم ہے۔ اقتدار کی ہوس میں انہوں نے اپنی پارٹی کا نام تبدیل کرلیا۔ 

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے بہت آفرز ملنے کے باوجود بھائی کے ساتھ وفا کی۔ شہبازشریف کل دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہوں گے۔