ملک میں کورونا سے مزید 113 اموات، تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی، ایک روز میں 4 ہزار 414 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 74 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد نواسی ہزار 661 ہو گئی، 5 ہزار 448 مریضوں کی حالت تشویشناک۔کرونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے باعث یوم علی کے جلوسوں پر پابندی عائد، وزارت داخلہ نے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا، مجالس کی اجازت کووڈ ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط،، ادھر محکمہ اوقاف نے مزارات اور مساجد میں اعتکاف پر بھی مکمل پابندی عائد کر دیلاہور سمیت پنجاب بھر میں آج بھی مکمل لاک ڈاؤن، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، کاروبار اور مارکیٹیں بند، میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس اور ویکسی نیشن سینٹرز کھلے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری مزید پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو حکومتی ہدایات پر عمل کریںقومی ایئر لائن کی سعودی عرب کے لئے کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز تبدیل، 5 مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے 72 گھنٹے قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار، منفی کورونا ٹیسٹ والے مسافر ہی پاکستان سفر کر سکیں گے۔سپريم کورٹ ميں کرونا از خود نوٹس کیس 5 مئی کو سماعت کیلئے مقرر۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کر دیئے۔