Punjab police again at Kunjah House in Gujrat to conduct another raid. I have told them to give them access although they still don’t have a search warrant. pic.twitter.com/ZlEKT5CVoS
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) May 1, 2023
گجرات: پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر ایک بار پھر سے چھاپہ مارا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ہے ، پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے ۔ مونس الہٰی کا ردعمل تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کنجاہ ہاوس چھاپے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس چھاپے کے لئے ابھی تک کوئی سرچ وارنٹ موجود نہیں ہے ، اس کے باوجود بھی میں نے کہا ہے کہ انہیں رسائی دی جائے ۔