عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ
کیپشن: Crude oil prices in the world market recorded a huge decline

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی خام تیل کے ذخائر میں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات ختم ہوگئیں جو تیل کی طلب کو بڑھا سکتی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام مارکیٹ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کی امیدوں کےساتھ مندی کا شکار ہے"۔ جولائی کیلئے برطانوی برینٹ فیوچر2.89 ڈالر کم ہو کر 83.44 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ 

غیرملکی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 2.93 ڈالر کی کمی سے 79.00 ڈالر فی بیرل پر طے ہوا۔ یو ایس ڈیزل فیوچر جولائی 2023 کے بعد کم ترین سطح پر بند ہوا۔ یو ایس پٹرول سات ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

امریکی ای آئی اے کی رپورٹ کے مطابق انرجی فرموں نے گزشتہ ہفتے کے دوران 7.3 ملین بیرل خام تیل ذخیرے میں شامل کیا۔