ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں ایسے میں مسلسل دو ہاروں کے بعد ٹیم انڈیا پر مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں . ٹیم انڈیا کا سیمی فائنل میں پہنچنا اب بہت مشکل ہو گیا ہے مگر کرکٹ متوالے ابھی بھی اگر مگر کی صورتحال سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں. ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کو ٹائٹل جیتنے کی مضبوط دعویدار تصور کیا جا رہا تھا۔ لیکن اب ہندوستانی ٹیم لگاتار دو میچ ہارنے کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے۔ بھارت کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔بھارت کا نیٹ رن ریٹ -1.609 ہے اور اسکی گروپ میں پانچویں پوزیشن ہے.
Things are getting pretty interesting ???? Which two sides will qualify from Group 2? ????#T20WorldCup pic.twitter.com/2NSTjsYjoZ
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 31, 2021
اگر ٹیم انڈیا کو سیمی فائنل میں جانے کی امید کو برقرار رکھنا ہے تو اسے افغانستان کے خلاف ہر حال میں جیت درکار ہے جبکہ یہ بھی ضروری ہے نیوزی لینڈ کو اپنے باقی میچوں میں سے کسی ایک میں بھاری مارجن سے اپ سیٹ شکست ہو، جو بہت مشکل لگتا ہے۔ سیمی فائنل کی امیدیںباقی رکھنی ہیں تو یہ بھی ضروری ہے ہندوستان کو افغان ٹیم کے خلاف بڑے مارجن سے جیت ملے، تاکہ اس کا نیٹ رن ریٹ اوپر پہنچ سکے۔ اگر مگر کی صورتحال بھی تب ہی ممکن ہو سکے گی جب نیوزی کو کئی ایک میچ میں شکست ہو.