کھلاڑی فخر زمان ایک مرتبہ پھر گھٹنے کی انجری کا شکار

کھلاڑی فخر زمان ایک مرتبہ پھر گھٹنے کی انجری کا شکار
لاہور: پاکستانی ٹیم کے بیٹر فخر زمان بوجہ انجری جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹرنجیب سومرو کے مطابق کھلاڑی فخر زمان کو گھٹنے کی انجری ہے جس کے باعث وہ کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، فخر زمان پر زیادہ رسک نہیں لیں گے، ان کی انجری کو میڈیکل پینل سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔ ڈاکٹر نجیب سومرو نے کہا ہے کہ فخر زمان کو کھیلا کہ رسک لیا گیا تھا، اس طرح کے رسک میں کبھی کبھی کامیابی حاصل ہوجاتی ہے مگر کبھی انجری دوبارہ بھی ہوجاتی ہے ۔ بدقسمتی سے فخر کی انجری دوبارہ ہوگئی ہے اور ان انہیں آرام دیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ کرکٹر فخر زمان کو سات ہفتے پہلے ایشیاء کپ میں گھٹنے کی انجری ہو گئی تھی ، نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں فخر زمان کو پھر سے گھٹنے کی تکلیف ہوئی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔