اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا،این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 664 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں. نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 21 فیصد رہی جبکہ مہلک وباء نے مزید 46 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 831 ہوگئی ہے جبکہ 46 ہزار 934 افرادزیرعلاج ہیں. ملک میں 3 ہزار 511 کی حالت تشویشناک ہے.